سفارتی عملے پرپابندیاں،امیدہے معاملات جلد ہونگے،اعزاز چوہدری

ہفتہ 12 مئی 2018 22:20

سفارتی عملے پرپابندیاں،امیدہے معاملات جلد ہونگے،اعزاز چوہدری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اور قدر کرتے ہیں، حالیہ واقعات دونوں ممالک کیلئے ساز گار نہیں، امید ہے معاملات جلد حل ہونگے۔

(جاری ہے)

امریکا میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اور قدر کرتے ہیں، پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے، پاکستان نے سفارت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے، پاکستان اور امریکا کو مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :