پیسے کیلئے کیجریوال نے دہلی کی سکیورٹی چین کے پاس گروی رکھ دی، بھارتی کانگرس پارٹی

جلد عہدے سے استفعیٰ دے دیں،ورنہ گھر کا گھیراؤ کریں گے،بیان

ہفتہ مئی 22:20

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کانگریس نے اروند کیجریوال حکومت پر سی سی ٹی وی منصوبے کے ذریعے دہلی کی سکیورٹی پیسے کیلئے چین کو گروی دینے کا الزام لگاتے ہوئے فوری طور پر ان کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر دارالحکومت میں ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام چین کی سرکاری کمپنی کو دیئے ہیں،حکومت کے اس قدم سے پوری دہلی کے ہرایک چپے کی معلومات چین کو آسانی سے حاصل ہوں گی،جو ملک کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال جلد استعفی نہیں دیتے تو دہلی کانگریس ان کی سرکاری رہائش کا گھیراؤ کرے گی اور سی سی ٹی وی گھوٹالہ کیلئے تحریک شروع کرے گی۔ماکن نے کہا ہے کہ بڑے تعجب کی بات کی وزارت دفاع کے ماتحت پبلک سیکٹر کی کمپنی بیل نے چین کی کمپنی کو کس طرح اپنی وینڈر فہرست میں شامل کیا۔

متعلقہ عنوان :