آج متحدہ مجلس عمل کا جلسہ ملک میں انتخابی تاریخ بدل دے گا ‘لیاقت بلوچ

جلسہ عام میں مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کا قومی سیاسی ،انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے

ہفتہ 12 مئی 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) آج مینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کا جلسہ ملک میں انتخابی تاریخ بدل دے گا ہم مینا ر پاکستان پر نئے جذبے اور ولولے کیساتھ سیاسی سفر کا آغاز کررہے ہیں ،انشاء اللہ آج کے جلسے میں اسلا م پسندوں کی سیاسی قوت کا مظاہرہوگا۔ملک و اسلام سے محبت کرنے والے آج مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مینار پاکستان پر ایم ایم کے جلسے کی انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مفتی کفایت اللہ،متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر میاں مقصوداحمد،علامہ عارف واحدی،سبطین سبزواری،جاوید قصوری،بلال قدرت بٹ سمیت کارکنوں کی بڑی تعدا دبھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئین و قانون کی پاسداری کرے گی اور الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے خواتین کی مقرر کردہ نشستوں پر انہیں نمائندگی دے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بور ڈ قائم کردیے گئے ہیں۔الیکشن سیل کی سربراہی لیاقت بلوچ اور ممبران کریں گے۔ چار ڈپٹی سیکرٹری ممبرہونگے،میڈیا سیل شاہ اویس نورانی ،قانونی امو ر اسد اللہ بھٹو،مالیاتی امور غلام شبیر اور منشور کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ساجد میر اور سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مقرر کیے گئے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ 13مئی کے جلسہ عام مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کا قومی سیاسی ،انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔مینار پاکستان جلسہ عام سے مولانا فضل الرحمن،سراج الحق ،پیر اعجازہاشمی،لیاقت بلوچ،پروفیسر ساجدمیر،سید ساجد علی نقوی،مولانا عبدالغفور حیدری،شاہ اویس نورانی،علامہ عارف واحدی،ابتسام الہیٰ ظہیر ،میاں مقصود احمد خطاب کریں گے۔