خیبرپختونخوا کے نجی تنظیموں نے ملک میںغیرقانونی اسلحے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے نجی تنظیموں نے ملک میںغیرقانونی اسلحے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا ۔اسلحہ کے تمام لائسنس کوکمپیوٹرائزکرکے طریقہ کومزید سخت کیاجائے۔پشاور پریس کلب میں نجی تنظیم کی جانب سے غیرقانی اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے سمینار منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹی ،نجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء قمرنسیم ،عمران ٹکر اورفرزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک محتاط اندازے کے مطابق سویلین کے پاس بیس ملین سے زائد ہتھیار ہے جن میںصرف سات ملین رجسٹرڈہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے ابتدائی دوسالوں میں تقریبا سترہزار اسلحے کے لاسنس جاری کیے ،شرکاء کا کہنا تھا کہ تمام حکومتیں اسلحے کی روک تھام کے اعلان کرتی ہیں لیکن اقدامات نہیں کرر ہی ملک میں لائسنس دینے کے طریقے کار کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں جتنے بھی لائسنس جاری ہوئے ہو انکو کمپیوٹرائز کیا جائے غیرقانونی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافے سمیت بچوں اور خواتین کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے ملک میں غیرقانونی اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے تقریب کے شرکاء نے عوام پر زور دیا کہ وہ بھی اسلحے کی روک تھام کے لیے حکومت سے تعاون کریں ۔