قاری محمد عثمان کا سینئر صحافی، ممتاز کالم نگار ادریس بختیار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 مئی 2018 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری مالیات قاری محمد عثمان نے سینئر صحافی، ممتاز کالم نگار ادریس بختیار کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ادریس بختیار کے نام تعزیتی پیغام میں قاری محمد عثمان نے کہا کہ والدین اللہ تعالی کی ایک ایسی نعمت عظمی ہوتی ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں مگر موت بھی ایک ایسی حقیقت ہے کہ اس نے بہرحال وقت مقررہ پر ہر جاندار پر آنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور انکی پوری فیملی آپ کے ساتھ اس عظیم غم اور صد مے میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :