دو روزہ ٹیکسٹائل کانفرنس کل مقامی ہوٹل میں ہوگی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:40

دو روزہ ٹیکسٹائل کانفرنس کل مقامی ہوٹل میں ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے دو روزہ ٹیکسٹائل کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔جس کی افتتاحی تقریب کل (اتوار)صبح 10بجے منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے چیئرمین میاں عبدالمجید ، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے صدر ہمایوں ظفر اور مختلف شخصیات اظہارِ خیال کریں گی جبکہ ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے طلبہ و طالبات کے تیارکردہ مختلف ڈریسز کی نمائش بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :