پیر واحد بخش سکھر میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر مقرر ،پیر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ہفتہ مئی 22:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء)) پیر واحد بخش کو سکھر میونسپل کارپوریشن کا میونسپل کمشنر مقرر کردیا گیا ہے ‘ وہ پیر کی صبح سکھر میونسپل کارپوریشن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا شمار دیانتدار اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ‘ وہ اس سے قبل بھی سکھر میونسپل کارپوریشن میں اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ‘ ان کی تعیناتی پر چیئرمین صاحبان ‘ سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران ، اور اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔