ہمیں پیچھے دیکھنے کی بجائے مستقبل کو بہتر بنانے پر زور دینا چاہیے ، محمد ثروت اعجاز قادری

سانحہ 12مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا حکومت کی رٹ دور دور تک موجود نہیں تھی،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ مئی 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمیں پیچھے دیکھنے کی بجائے مستقبل کو بہتر بنانے پر زور دینا چاہیے ، موروثی سیاست کرنیوالوں نے غربت ،بے روزگاری کو ختم کرنے کی بجائے اضافہ کیا ،،پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں ،اہلسنت کا تشخص بحال اور پارلیمنٹ میں اپنا حق چاہتے ہیں ،اہلسنت کے مینڈیٹ کو ہمیشہ استحصالی قوتوں نے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ،بانیان پاکستان کی اولادوں کو پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی سے دور کرکے سیکولر ازم کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہاں اسلام کا نفاذچاہتے ہیں ،،جمہوریت کے خلاف نہیں مگر حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنالیاغریب غربت کی طرف اور امیر بلندی کو چھو رہا ہے ،ملک میں خودکشیوں کے واقعات زکواة کا نظام شفاف نہیں ہے ،حق دار کو اس کا حق دینے کی بجائے زکواة کا فنڈ من پسند لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے ،انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،ملک میں تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی اور دھاندلی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،سانحہ 12مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں دہشتگردکھلے عام قتل وغارتگری کررہے تھے حکومت کی رٹ دور دور تک موجود نہیں تھے ،سانحہ 12مئی کے ملزمان کو عدالتوں سے کسی بھی قسم کی سزا نہیں ہوئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تحت جنرل ورکز کنونشن وتقریب حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن آصف رضا قادری و علماء کرام بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو بھنور سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیلنے والوں کو عوام اب پہچان چکے ہیں ،عوامی ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے آج ووٹ کو عزت دو کا کس منہ سے نعرہ لگارہے ہیں ،،ووٹ کو عزت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور مسائل حل کرنے سے ملتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اب عوام جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ،تبدیلی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لائیں گے۔