بٹگرام شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:40

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بٹگرام شہر اور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا، شدید گرمی کے ستائے چہرے دوبارہ کھل اٹھے، بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے لگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بٹگرام میں ہونے والی بارش سے شدید گرمی کا زور توڑ دیا، بارش نہ ہونے کے باعث گذشتہ دو تین روز سے شہر میں شدید گرمی پڑ رہی تھی تاہم بارش نے شدید گرمی کو خوشگوار موسم میں تبدیل کر دیا ہے، بارش سے بٹگرام کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے اور اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ گرمی کے ستائے چہرے دوبارہ سے کھل اٹھے ہیں۔

بارش کے بعد بٹگرام میں سرد ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، رمضان المبارک سے قبل باران رحمت الله تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔