پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018ء، بوم بوم فٹ بال کلب صوابی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:40

پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018ء، بوم بوم فٹ بال کلب صوابی نے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018ء میں بوم بوم فٹ بال کلب صوابی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میچ میں بوم بوم فٹ بال کلب صوابی نے شاہ فٹ بال کلب چارسدہ کو شکست دی، سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے ممبر سینیٹر پیر صابر شاہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم صوبڑہ سٹی سٹیڈیم میں جاری پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل ہفتہ کو بوم بوم فٹ بال کلب صوابی اور شاہ فٹ بال کلب چارسدہ کے مابین کھیلا گیا۔ شائقین کی ایک بڑی تعداد سیمی فائنل میچ کے موقع پر موجود تھی۔ ڈاکٹر ابراہیم اسماعیل نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بوم بوم کلب کے کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی، دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں دوسرا گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی، اس طرح یہ پہلا سیمی فائنل بوم بوم فٹ بال کلب صوابی سے 2-0 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات سینیٹر پیر صابر شاہ تھے جنہوں نے کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہو کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے شعبہ میں آگے آنا ہو گا تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :