صوبائی مشیر تعمیرات اکبر ایوب نی37 لاکھ کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے کمیو نٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) صوبائی مشیر تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان نی37 لاکھ روپے کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے کمیو نٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد کا افتتاح کر دیا۔ دو واش روم اور فرسٹ فلور کو بھی ملٹی پرپز ہال کی طرز پر تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان نی37 لاکھ روپے کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے کمیونٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل شاہد امین خان، ممبر تحصیل کونسل سید علیم پاشا، تیمور خان، حزب الله خان، ناظم عبدالصبور یوسفی، ٹی ایم اے ملازمین سمیت علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کمیونٹی سنٹر کے صدر حبیب افضل عرف مون اور دیگر نوجوانوں نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکبر ایوب خان نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں کئے گئے تمام وعد ے پورے کئے اور حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کر کے تمام محرومیوں کو دور کیا ہے، ووٹ ایک امانت ہے جس کو سوچ سمجھ کر دینا چاہئے۔

تقریب سے ممبر تحصیل کونسل سید علیم پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی سنٹر کیلئے مزید 50 کرسیوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اور اہلیان علاقہ سے اکبر ایوب خان کی خدمات کے صلہ میں انہیں ووٹ کی پرچی سے عزت دینے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں وقاص احمد ایڈووکیٹ نے کمیونٹی سنٹرکی کمیٹی اور نوجوانوں کی طرف سے 37 لاکھ کی خطیر رقم فراہم کرنے اور واش رومز و ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کے اعلان پر اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :