کے ایم سی کی1200فائر فائٹرز کو عدالتی احکامات کے باوجود فائر رسک الائونس ادا نہیں کیا گیا،

سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کو منگل کو طلب کرلیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی1200فائر فائٹرز کو عدالتی احکامات کے باوجود 10ماہ کا فائر رسک الائونس ادا نہیں کیا گیا جبکہ وعدے کے باوجود 10ماہ کے بلز پرنٹ کرنے کی بجائے صرف ایک ماہ جولائی 2017کا بل پرنٹ کیا گیا ہے بقایا بلز کی پرنٹنگ کرنے کی بجائے معاملے کو الجھائوکا شکار کیا جارہا ہے جس سے فائر فائٹرز میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی پر منگل 15مئی کو ذاتی طور پر طلب کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میئر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فائر فائٹرز کی10ماہ کے بلز پرنٹ کیے جائیں اورادائیگی کا بندوبست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :