ڈاکٹر معراج الہدیٰ،اسداللہ بھٹو اورمجاہد چنا کا ادریس بختیار کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ مئی 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سینئر صحافی ادریس بختیار ،ابرار بختیار اور یونس بختیار کی والدہ کی وفات پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

درین اثناء مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مرحومہ کی نماز جنارہ میں شرکت جبکہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ،ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں شرکت اور صاحبزادگان سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :