کراچی ڈائو یونیورسٹی، پہلی اکیڈیمیا انڈسڑی لنکیج سمٹ کے اختتام پرلگاس سے بڑے پیمانے پر استعمال ہو سیلولیس کیمیکل کی تیاری کو پہلا انعام دیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کراچی ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے زیر اہتمام پہلی اکیڈیمیا انڈسڑی لنکیج سمٹ کے اختتام پر انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے پروجیکٹ گنے کے پھوک (لگاس)سے ٹیکسٹائل کی صنعت میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو سیلولیس کیمیکل کی تیاری کو پہلا انعام دیا گیا (پاکستان ٹیکسٹائل کے لیے کروڑوں روپے کی مالیت سے سیلولیس درآمد کیا جاتا ہے شوگر مل انڈسٹری کے دیسٹ (ناکارہ مواد )سے قیمتی سیلولیس کیمیکل کی تیاری سے ملک کو فائدہ ہو گا ۔

اکیڈیمیا انڈسڑی لنکیج سمٹ کا انعقا د پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹریزاور ہائر ایجوکیشن کے کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔ہفتے بھر جاری رہنے والی اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج سمٹ میں ڈائو یونیورسٹی کے مختلف انسٹی ٹیوٹس کے 120سے زائد پروجیکٹس پیش کئے جو طلبا نے اساتذہ کی نگرانی میںتیار کیے تھے ۔

(جاری ہے)

سمٹ کے پروجیکٹ کی نمائش آخری روز کی گئی ،مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے نمائش کے مختلف اسٹالز پر جا کر طلبا سے ان کے پروجیکٹ سے متعلق سوالات بھی کیے ۔

اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی ،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زیباحق ،ڈاکٹر شوکت علی،ڈائریکٹر اورک اقتدار صدیقی،اوردیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر اجمل نے اس موقع پر طلبہ سے کہا کہ انہوں نے کافی محنت سے پروجیکٹ تیار کیے ہیںابھی آپ کے پاس بہت وقت اپنے شعبہ جات سے متعلق مزید تحقیق اور مطالعہ کر یں اس محنت کے نتیجے میں آپ بہت بہترین پروڈکٹبنا کر دے سکیں گے جو ملک و قوم کے لیے مفید ہو گی ۔

اس موقع پر با ت کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے بتایا کے اکیڈیمیا انڈسٹری کے لگ بھگ 30پروجیکٹس ہیں انڈسٹری کے ذمہ داروں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جیسی تین دوا ساز اداروں سے مفاہمت کی یاداشتوں (ایم او یوز )پر دستخط ہوئے ہیں ۔اکیڈیمیا انڈسٹری سمٹ میں دوسرے نمبرپر دیسی خام مال سے کم لاگت پر تیار ہونے والااینل پروجیسک بام آیا ،تیسرا انعام تین پروجیکٹ کو دیا گیا،جن ہیں پبربین فری نوڑشنگ لوشن ،اسکن زینڈلی سوپ اور زخم کو جلد بھر نے والی کائٹوسن بینڈیج شامل تھے،چوتھے نمبر پر ایماٹیلز انزائم کی تیاری اور پانچوایں نمبر پر ٹشو کلچر کے ذریعے کیلے کی کاشت کا پروجیکٹ آیا