انسانیت کی خدمت ہماری سیاست ہے، اسی بنیاد پر ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے، مزمل اقبال ہاشمی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہماری سیاست ہے، اسی بنیاد پر ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے۔ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ یوسیز کی سطح پر مستحقین کو اشیائے ضروریہ فراہم کریں گے۔ مستحقین کو سحر و افطار میں شامل کرنے کی خاطر رمضان پیکج کی تقسیم لائق تحسین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں خالد بن ولید ٹرسٹ کے تحت رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان کا استحکام ہے۔ ہم خدمت کی سیاست کرنے آئے ہیں۔ ملی مسلم لیگ سیاست کے ذریعے عوام میں خدمت اور محبت پیدا کرے گی۔ خدمت کے ذریعے ہی ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن کے وقت عوام کے قریب آنا ہمارا طریقہ نہیں، ہمارا ماضی ہماری پہچان ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی عوام کی خدمت کرکے ان کے مسائل حل کریں گے۔ یوسیز کی سطح پر مستحقین کو رمضان پیکج فراہم کریں گے اور ماہ رمضان میں افطار دسترخوان کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :