واٹربورڈ کے ریٹائرڈ اور وفات یافتہ ملازمین کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ۔ایم ڈی کا دعوی جھوٹا ہے جوزف صنم

مئی کے جاری کردہ چیکس بھی بائونس ہوچکے ہیں۔اخباری بیانات کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں کوئی صداقت نہیں ہے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ہے مئی کے جاری کردہ چیکس پر بھی ادائیگیاں نہ ہونے سے تاحال چیک بائونس ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سی بی اے کے ساتھ مل کر اخباری بیانات جاری کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کے لواحقین کو قانونی واجبات ادا کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :