یونائٹیڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کے ملازمین کو حقوق دلوائے گی،جوزف صنم

ٹیکس ڈیپارٹمنٹ صدر آفس میں رابطہ مہم کے پروگرام سے،پنھل خان مگسی ،اکرام خان ،ممتاز مگسی ،اشرف اعوان اور دیگر کا خطاب

ہفتہ مئی 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ، صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کے ملازمین کو حقوق دلوائے گی اور مایوسیاں اور محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ صدر زون میں عوامی رابطہ مہم کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی رہنمائوں چن زیب ،ناظم خان ،اشرف اعوان ،ممتاز مگسی ،ارشد اعوان نے کہا کہ یونائٹیڈورکرز یونین واٹربورڈ کے ملازمین کی سب سے مقبول تنظیم ہے اور جوق درجوق ملازمین کی یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت یونین پر اعتماد کا مظہر ہے ۔انشاء اللهیونائٹیڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی آئندہ سی بی اے یونین ہوگی جسکا کسی سیاسی جماعت تنظیم یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :