اگر کسی ادارے کا سربراہ غیر قانونی جائیداد رکھتا ہے تو ہم ایکشن لینے کیلئے تیار ہیں،الطاف باوانی

نیب 1999 کے قانون کے تحت کام کرتا ہے، اگر ہم قانون سے بالاتر ہوکر کام کریں گے تو ہم سے بھی تحقیقات ہوسکتی ہے، ڈی جی نیب کراچی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی الطاف باوانی نے کہا ہے کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ غیر قانونی جائیداد رکھتا ہے تو ہم ایکشن لینے کیلئے تیار ہیں، نیب 1999 کے قانون کے تحت کام کرتا ہے، اگر ہم قانون سے بالاتر ہوکر کام کریں گے تو ہم سے بھی تحقیقات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ سائٹ ایریا حیدرآباد میں میمن برادری اور یونیک گروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے علی محمد گھانگھرا، زبیر گھانگھرا ، حاجی کریم گھانگھرا نے بھی خطاب کیا۔ ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے رابطے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد عوام سے براہ راست تعلق اور رابطہ رکھنا ہے۔ بعد میں زبیر گھانگھرا نے انہیں ادارے شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :