ڈپٹی کمشنر پشاورنے ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات کر کے رپورٹ تین دن کے اندر پیش کرے گی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاورنے ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات کر کے رپورٹ تین دن کے اندر پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء للہ کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین سمیت سول ڈیفنس آفیسر اور پولیس کا ایک نما ئندہ بھی شامل ہے۔

کمیٹی گزشتہ دنوں ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر کے تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔گزشتہ روزجی ٹی روڈ پر آفندی ہوٹل کی چوتھی منزل میں دھماکہ ہوا تھا جس میںایک ہی خاندان کے پانچ افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :