بنوں میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) بنوں میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا ،دہشتگردی ،قتل ،اقدام قتل کی دفعات شامل ہیںبنوں کے علاقے کوہاٹ چونگی میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا ہے ،مقدمے میں دہشتگردی،قتل، اقدام قتل اوردیگردفعات شامل ہیں ،گزشتہ روز پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے،دھماکے میں پولیس وین مکمل طورپر تباہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :