ملاکنڈ ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ملاکنڈ ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

مریضوں نے درپیش مشکلات کے باعث احتجاجا مرکزی شاہراہ کو بند کردیاملاکنڈ ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ میں ڈاکٹروں کی دوسرے بھی جاری ہڑتال کے خلاف مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیااور ڈاکٹروں سمیت اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،اسپتال کے ڈاکٹر گزشتہ روزجاں بحق ہونیوالے بچے کے لواحقین کی جانب سے توڑپھوڑ اور ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :