مرکزی انجمن تاجرن مری کے وفد کی اے ایس پی سے ملاقات

ہفتہ 12 مئی 2018 22:50

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجرن مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق ،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،سینئر نائب صدر واجد عباسی اور جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی نے ہفتے کو اے ایس پی مری کامران حمیدسے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر اے ایس پی مری نے ان کو مری کی سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے اور امن وامان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا جس پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :