حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران سکل ڈویلپمنٹ منصوبوں کو جاری رکھنے کا فیصلا، 10 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) حکومت آئندہ مالی سال کے دوران سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور دیگر تعلیمی پروگراموں کو مؤثر طور پر جاری رکھنے کیلئے 10 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق مختص فنڈز میں اضافہ کا مقصد سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے 6ویں جماعت سے 10ویں جماعت تک رسمی اور صنفی تعلیم کی فراہمی ہے تاکہ ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا سکے ، طالبات کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا سکے۔

مختلف فنی شعبوں کیلئے تقریباً 13 ہزار 200 ہنرمند طلباء کو طلب کی بنیاد پر تربیت دی جائے گی۔ حکومت پہلے ہی وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلہ 2017ء سے 2019ء کا آغاز کر چکی ہے جس کے تحت 6 ارب 19 کروڑ 65 لاکھ کی لاگت سے ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق 75 شعبوں میں تربیت کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :