کے یو جے دستور کی ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد

ہفتہ مئی 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

کے یو جے کے صدر طارق ابو الحسن، سیکریٹری حامد الرحمان اور مجلس عاملہ نے ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں نومنتخب صدر لیاقت علی رانا، نائب صدر بلال احمد، سیکریٹری جنرل سید جواد شعیب اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ نومنتخب اراکین آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :