تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی، ٹاور کی بیٹریاں چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7ملزمان گرفتار

لاکھوں مالیت کی مسروقہ بیٹریاں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج

ہفتہ مئی 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی، ٹاور کی بیٹریاں چوری کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7ملزمان گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ بیٹریاں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید وارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ بھارہ کہوکے سب انسپکٹر شفقت محمود اوراے ایس آئی محمد شریف پر مشتمل پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری میں ملوث گروہ کے ملزمان زاید حسین شاہ ، محمد ریاض ، محمد اسلم ، ریاض حسین اور شاہ روم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ٹاور کی بیٹریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزمان میں ایک سیکورٹی گارڈاور ایک ٹیکنیشن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر کاروائیوںمیں پولیس نے دو ملزمان حمزہ طاہر اور واجد محمود سے دو پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔۔سی آئی اے پولیس نے ملزم قاسم سے 30بور پسٹل ،رمنا پولیس نے ملزم وحید سے 30بور پسٹل، تھانہ نون پولیس نے مسمات ریاست بیگم کا چھینا گیا قیمتی موبائیل فون ملزم محمد الطاف سے برآمد کرلیا۔اسی طرح تھانہ شمس کالونی اور لوہی بھیر پولیس نے بھی ملزمان عامر اورشاہد سے دو پسٹل مع ایمونیشن برآمد کر کے ملز مان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔۔