Live Updates

سیلین مافیا کی جانب سے چیئرمین نیب کو کھلم کھلا للکار آئین پاکستا ن کے منافی ہے ، اشتیاق محمود چوہدری

ہفتہ 12 مئی 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور این اے 52 اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اشتیاق محمود چوہدری نے کہاکہ سیلین مافیا کی جانب سے چیئرمین نیب کو کھلم کھلا للکار آئین پاکستا ن کے منافی ہے ۔گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف چوری پکڑ ے جانے پر حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

اب چوری اور سینا زور ی کی سیاست نہیں چلے گی اور نہ ہی اب قوم احتساب کے عمل میں تاخیری حربے برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

چوہدری اشتیاق نے کہا کہ کرپٹ مافیا کااحتساب تحریک انصاف سمیت پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2018؁ ء میں عوام تختہ لاہور کا ڈھرن تختہ کردینگے خیبر سے گوادر تک تبدیلی کی ہوا چلی پڑ ی ہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا سونامی پورے ملک سے کلین سویپ کرتے ہوئے بڑے بڑے برج الٹ دے گا ۔اشتیاق چوہدری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جو گ در جوگ پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں نیب کو خاموش کروانے کا ہر کرپٹ حکومتی حربہ ملک دشمنی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات