وسائل سے مالامال بلوچستان وفاق وصوبے کے حکمرانوں کے مظالم بے حسی کرپشن ولوٹ مار کا شکار ہیں ،مولاناعبدالحق ہاشمی

پورے ملک کو سوئی گیس فراہم کرنے والے سوئی کے علاقوں میں گیس دستیاب نہیں، ڈیرہ بگٹی کے باشندوں کوصاف پانی میسر نہیں تعلیم وصحت کے مسائل سے دوچار ہیں ،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 12 مئی 2018 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر وMMAکے صوبائی سینئر نائب صدر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان وفاق وصوبے کے حکمرانوں کے مظالم بے حسی کرپشن ولوٹ مار کا شکار ہیں پورے ملک کو سوئی گیس فراہم کرنے والے سوئی کے علاقوں میں گیس دستیاب نہیں جہاں ہے وہاں گیس پریشر میں کمی ہے ڈیرہ بگٹی کے باشندوں کوصاف پانی میسر نہیں تعلیم وصحت کے مسائل سے دوچار ہیں ۔

موجودہ حکومت میں ترقی وامن کے حوالے سے کچھ بہترین آئی ہے مگر اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔سوئی ودیگرعلاقوں کی شاہراہیں خستہ حالی وٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سوئی ڈیرہ بگٹی سے منتخب نمائندوں نے ترقی وخوشحالی کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود سوئی میں الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہیں ۔

(جاری ہے)

وسائل ملتے ہیں مزید مسائل حل کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے دوران سوئی میں جماعت اسلامی کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، امیر ضلع ڈیرہ بگٹی مجیب الرحمان بگٹی ،جنرل سیکرٹری مولانا یایزیدبگٹی ،میرعزت اللہ بگٹی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں ڈیرہ بگٹی کے قبائلی عمائدین میر بحرام بگٹی،میر لیاقت بگٹی ،میر جان محمد بگٹی ودیگر نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ صالح دین دار قیادت جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی حقیقی طور پر کرپشن سے پاک اورپڑھے لکھے قوم سے مخلص لوگوں کی پارٹی ہے ہم جماعت اسلامی کا ہر موقع پر ساتھ دیں گے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ مسائل ومشکلات سے بچ سکیں جماعت اسلامی کے الخدمت فائونڈیشن نے علاقے میں ایمبولینس سمیت تعلیم وصحت اور یتیموں کی خدمت کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دیے ہیں ۔

اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے بتایاکہ بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہے بدقسمتی سے ٹھیک وایماندار قوم سے مخلص خیر خواہ لیڈرنہیں ملا جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جو اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی اور کرپشن سے پاک ریاست بناسکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن ،موروثیت وفرقہ واریت سے پاک منظم اسلامی سیاسی پارٹی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی ہی غریب اور مزدور طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اگر آپ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو اس مرتبہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔