ڈیرہ بگٹی، پر قانون نافذکرنے والے ادارے کی کاروائی ، شرپسندوں کا ٹھکا نہ تباہ

بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ہفتہ 12 مئی 2018 22:51

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سنگسیلہ کے علاقے اومری میں حساس ادارے کی نشاندہی پر قانون نافذکرنے والے ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا سیکورٹی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کی جبکہ کاروائی کے دوران شرپسندوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا برآمد شدہ اسلحہ میں 28 کلو بارود 18 مارٹر کے گولے 75 ایم ایم گن کے 3 شیل اور ڈیٹونیٹر کارڈز کا بنڈل بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :