پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکا فری، ملاوٹ فری پنجاب مشن

غیر ملکی اوردوسروں صوبوں سے سمگل شدہ 2 کروڑ مالیت کاسات لاکھ پیکٹ گٹکا جلا کر تلف کیا گیا پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ پیکٹ سے زائد گٹکا پکڑ کرتلف کیا جا چکا ہے : ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر سے پکڑاگیا 2کروڑ مالیت کاسات لاکھ پیکٹ گٹکا پیمکوسنٹر کی بھٹھی میں جلا کر تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں 2 کروڑ مالیت کا سات لاکھ پیکٹ گٹکا تلف کر دیا۔ گٹکا پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے پکڑ کر لاہور لایا گیا تھا جس کوڈی جی فوڈ نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ پیمکو سنٹر کی بھٹھی میں اپنے ہاتھوں سے ڈالتے ہوئے جلا کر تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ فری، گٹکا فری پنجاب مشن کو کامیابی سے آگے بڑھتے ہوئے ہیں ڈیڑھ سال کے عرصے میں 25 لاکھ پیکٹ سے زائد گٹکا پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ نے واضح کر تے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں استعمال کیا جانے والا گٹکا ایک ہر ہل مکسچر ہے جس میں تمباکو،چونا،بیٹل نٹ اور کتھا جیسی مضر صحت اشیا ء کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے استعمال کے تھوڑا عرصہ بعدہی اس کے برے اثرات رونما ہونے شرو ع ہو جاتے ہیں۔گٹکا کا سب سے بڑا نقصان معدے ،منہ ، خوراک کی نالی پر ہوتا ہے۔اس میں موجود امضر صحت کیمیکلز معدے کی تزابیت،بھوک کی کمی اورمنہ ،دانت،مسوڑھے،زبان کے کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی گودام یا دوکان سے پہلی دفعہ گٹکا برآمد ہونے پر گٹکا تلف کرتے ہوئے پوائنٹ سیل کیا جاتا ہے۔جبکہ کسی بھی جگہ سے دوسری دفعہ خاموش زہر قاتل گٹکا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرکے ذمہ دار کو جیل بھجوایا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے مشن گٹکا فری ،ملاوٹ فری پنجاب کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت دشمن عناصر کے خلاف دن رات کاروائیا ں جاری رکھے گی۔