Live Updates

لاہور، تحریک انصاف کے زیر اہتمام’’ ماں کے عالمی دن‘‘ اور’’ نرسز کے عالمی دن ‘‘ پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 133کے زیر اہتمام’’ ماں کے عالمی دن‘‘ اور’’ نرسز کے عالمی دن ‘‘ پر بہار کالونی کوٹ لکھپت ایم پی شنیلاروت کی رہائش گاہ پرتقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پراعجازاحمد چوہدری اور ایم پی اے شنیلاروت نے میڈیا کے نمائندوں اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں کے عالمی دن پر ہم تما م مائوں اور نرسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، دنیا کا کوئی رشتہ ما ں سے زیادہ مقد س نہیں ،ماں کا معاشرے کی تربیت میں اہم رول ہے ، ایک عورت کا ماں کے فرائض انجام دینے سے لے کر ایک نرس ، ٹیم لیڈر تک، سماجی و سیاسی کردار سے کاروباری کردار تک، قانون سازی کے نفاذ تک، خواتین نے ہر میدان میں اپنا کردار نہایت بخوبی ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

روز انہ کی بنیاد پر پیش آنے والے مشکل حالات، چیلنجز اور خطروں کا سامنا کرنے کے باوجود خواتین کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔نرسز خدمت کے میدان میں اپنی مثال آپ ہیں ،۔رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جس میںخواتین کو برابری کی سطح ُپر مقام دیا جاتا ہے ، عمرا ن خان جیسا لیڈر بھی ایک ماں نے پیدا کیا اور اس کی اچھی تربیت کی ، دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ماں کے حوالے سے یہ خصوصی دن منایا جاتا ہے، پاکستان اس وقت تیز رفتاری سے ترقی کرے گا جب پاکستان کی تمام خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں گیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی،پاکستان میں ہر 20منٹ بعد زچگی کے دوران ایک خاتون لقمہ اجل بن جاتی ہے جبکہ ہزاروں حاملہ خواتین ہر سال موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،پاکستان بھر میں مائوں کا عالمی دن تو ہر سال منایا جاتا ہے لیکن ان مائوں کی بہتر صحت کے لیے حکومت نے کبھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے، حکمرانوںنے مائوں کی صحت کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ۔

اس موقع پر عاطف خان میو ، الشباہ قادر بخش ، زرش ، کرن عارف ، روبی خان، شیرین سرفراز ، رخسانہ پرویز سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات