راولپنڈی، مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم جاوید اختر کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26مئی،قتل کیسوں میں ملزم اسرار کے خلاف سماعت 21 مئی،مذہبی منافرت کیس میں ملزم بخت گل پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 26مئی ،ملزم احمد شعیب کے خلاف سماعت 24مئی جبکہ بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم عبدالرحمان کے خلاف سماعت 21 مئی اور ملزم سمیع اللہ کے خلاف سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ۔