ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنراولپنڈی کی سانحہ12 مئی میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجہتی مکمل ہڑتال ، عدالتی امور کا بائیکاٹ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پنجاب بار کونسل کی کال پرپنجاب بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بھی کراچی کے سانحہ12 مئی میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں بھی وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیااس موقع پر وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے وکلا کی ہڑتال سے عدالتی نظام شدیدمتاثر ہوا دہشت گردی ،قتل، اقدام قتل ،اغوا اور ڈکیتی سمیت مختلف فوجداری ،دیوانی اور خوانگی مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی اس موقع پر سائلین اور ملزمان تمام دن عدالتوں کے باہر موجود رہنے کے بعد نئی تاریخیوں کے ساتھ واپس لوٹ گئے وکلا قائدین نے سانحہ 12 مئی کو تاریخ کاسیاہ دن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔