راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزدملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور ، بری کرنے کا حکم

ہفتہ مئی 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزدملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ حضرو اٹک کے مقدمہ میں نامزدملزم انور زادہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیاملزم کے خلاف تھانہ حضرو اٹک پولیس نے الیاس نامی شخص کو تاوان کی خاطر اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔