راولپنڈی، وکلا ہڑتال کے باعث حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت 19 مئی تک ملتوی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے وکلا ہڑتال کے باعث سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی شوکت خانم انتظامیہ کی طرف سے حنیف عباسی کے خلاف عدالت میں ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی نے اپنی تقاریر کے دوران ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔