راولپنڈی، دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج6 مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج6 مختل مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی عدالت نے بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم رسول بخش کے خلاف 19مئی،ملزم کوثر کے 24مئی،ملزم عطا الرحمن کے خلاف 26مئی،مذہبی منافرت کیس میں ملزم مدثر کے خلاف سماعت 26مئی ،قتل کیس میں ملزم عرفان کے خلاف 24مئی جبکہ اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم سہیل کے خلاف سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :