لاہور ، دوران ریڈ پولیس پر فائرنگ کرنیوالے ملزم دو بھائیوں کو 12، 12 سال قید اور دس، دس ہزار روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دوران ریڈ پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم دو بھائیوں کو 12، 12 سال قید اور دس، دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی دی ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے کیس کی سماعت کی پروسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم احمد طارق اور عبدالرحمن دونوں بھائی ہیں ملزموں نے دوران ریڈ پولیس کانسٹیبل معین سلیم پر فائرنگ کی ہے سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزموں کو قانون کے مطابق سزا کا حکم جاری کرے جبکہ ملزمان پر دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا عدالت نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات اور اقدام قتل کے تحت پانچ سال، لڑائی جھگڑا کی دفعات کے تحت دو سال ، کار سرکار میں مداخلت کیس میں دو سال، جبکہ ناجائز اسلحہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی ہیعدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزم بھائیوں کو سزا کا حکم جاری کیا ہے۔