Live Updates

12مئی کےشہداء، بھٹواوربی بی شہید کوانصاف دو،بلاول کا مطالبہ

پی ٹی آئی اورایم کیوایم ایک ہے،ثبوت بھی مل گیا،ایم کیوایم والے پیسےکی بندربانٹ کیلئےایک ہوئے ہیں، ڈکٹیٹر قہقےاورمکےلہرا رہا تھا جبکہ کراچی میں لاشیں اٹھ رہی تھیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 مئی 2018 20:10

12مئی کےشہداء، بھٹواوربی بی شہید کوانصاف دو،بلاول کا مطالبہ
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک اور ایم کیوایم ہے،ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیا ہے،ایم کیوایم والے پیسے کی بندربانٹ کیلئے ایک ہوئے ہیں، مطالبہ کیا کہ 12مئی کے شہداء، بھٹو اور بی بی شہید کوانصاف دو،ڈکٹیٹر قہقے اورمکے لہرا رہا تھااورکراچی میں لاشیں اٹھ رہی تھیں،میں تین نسلوں کی سیاسی کامیابیوں اور قربانیوں کامنشور ہوں۔

انہوں نے آج کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور ایم کیوایم ہے۔پچھلے دنوں ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیا ہے۔مگر کراچی والے عمران خان کی صورت میں ایک اور الطاف حسین برداشت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں نیابانی متحدہ تلاش کرے گی۔

(جاری ہے)

12مئی 2007ء کو پیپلزپارٹی کے 14کارکن شہید ہوئے۔اسی لیے ہم نے جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔

ہم نے جلسے کیلئے قانونی تقاضے بھی پورے کیے۔جبکہ پی ٹی آئی نے مزار قائد پرجلسے کا اعلان کیا تھا۔ ہماری جلسے کی تیاری چل رہی تھی کہ پی ٹی آئی نے حکیم سعید گراؤنڈ میں اچانک کیمپ لگایااور ہمارا کیمپ جلایا اور ہمارے کارکن زخمی ہوئے۔کراچی کے امن کیلئے میں پی ٹی آئی کوحکیم سعید اور کارکنا ن کوکسی اور جگہ جلسہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ 12مئی کو مشرف کے حواریوں نے ہمارے کارکنا ن پرحملہ کیا۔

اب پھر مشرف کے دوسرے حواریوں نے ہم پرحملہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا باقی ستیاناس انہوں خود کیا۔اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ آج 12مئی ہے جب ڈکٹیٹر نے مکہ لہرایا اور قہقے لگا رہا تھا جب کہ کراچی کے گھروں سے لاشیں اٹھ رہی تھیں۔میں اس وقت سیاست میں نہیں تھا لیکن مجھے سب یاد ہے۔میری عمر پرنہ جائیں۔میں تین نسلوں کی سیاسی کامیابیوں اور قربانیوں کامنشور ہوں۔

اس وقت چیف جسٹس افتخار چودھری کے استقبال کیلئے نکلتے تھے۔تاہم پیپلزپارٹی کے کارکنان کوگھیر کرگولیاں برسادیں۔اس ابتدائی حملے میں 6جیالوں کی لاشیں گرا دی گئیں۔ہرطرف پیپلزپارٹی اور دیگر شہریوں پرفائرنگ کی۔اس روز 58لوگ شہید کردیے گئے۔جن میں وکلاء ،اے این پی،شہری اور جس میں ہمارے14 جیالے بھی شامل تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 12مئی کے شہداء، بھٹو اور بی بی شہید کوانصاف دو۔

انہوں نے کہاکہ سہراب گوٹھ سے ٹاورتک کراچی کی تعمیر پیپلزپارٹی نے کی ہے۔کراچی والوں کے گھروں میں پانی نہیں یا گلیوں میں کچرا ہے تواس کی ذمہ دار ایم کیوایم ہے۔کوٹہ سسٹم میرے نانا نے نہیں بلکہ پہلے وزیراعظم نے دیا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا ہرمحلہ ،ہرچوک ،کراچی کامسئلہ میرا ہے کیونکہ کراچی میرا ہے۔ایم کیوایم نے کراچی والوں سے 30سال جھوٹ بولا۔

خود میئر کراچی نے کہا کہ میئر کراچی اربوں روپے کا حساب نہیں دے رہے۔فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم کے دس ممبران سرکاری ملازم ہیں۔ایم کیوایم والے پیسے کی بندربانٹ کیلئے ایک ہوئے ہیں۔سندھ حکومت نے میئرکراچی کواربوں روپے کام کیلئے دیے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سمجھتی ہے کہ وہ صرف اسلام آباد اور لاہور کی حکومت ہے۔لیکن ملتان، کراچی ، پورا ملک ان کی ذمہ داری ہے۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان عوام کوورغلانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک کے پی بنانے کی بجائے خیبرپختونخواہ کودوحصوں میں تقسیم کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات