موجودہ حکومت عوام پر کسی بھی بڑے عذاب سے کم نہیں ہے ،حافظ زبیر کار دار

ہفتہ 12 مئی 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125اور پی پی 150کے مرکزی رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے موجودہ حکومت عوام پر کسی بھی بڑے عذاب سے کم نہیں ہے بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ سے عام آدمی کے معما لاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں ۔وہ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ کے ساتھ حلقہ کے ووٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ حکمران لوٹ مارکرنے کے بجائے قوم کا یہی پیسہ اگر بجلی کے منصوبو ں پر لگاتے تو آج عوام کو بجلی کی لو ڈشیڈنگ کے عذاب کاسامنا نہ ہوتا حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی اور پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں ہے ‘ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانو ں کا عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ‘حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک ہفتے میں سبزیا ں اور مرغی کی قیمتو ں میں 30فیصد اضافہ ہو اہے ‘ خدارا حکمران ہوش کے نا خن لیں ‘ عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں جائیں ۔