روز گذرجانے کے باجود کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کی فنی خرابی دور کرنے میں ناکام ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے،محمد حسین محنتی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8روز گذرجانے کے باجود کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کی فنی خرابی دور کرنے میں ناکام ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے،شہرکراچی کے عوام کو لاوارث اورکے الیکٹرک کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک اس فنی خرابی کا بہانہ بناکر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو ذہنی مریض بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ تو دوسری جانب معمولات زندی معطل ہوکر رہ جاتا ہے مگر اس سب کچھ کے باوجود اوربلنگ سمیت کے الیکٹرک حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے، اب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،حکمران ہر سال کی طرح اس بار بھی سحری وافطار اور نماز تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی نوید سنارہے ہیں مگر عملاً عوام کا پہلا روزہ سحروافطار ہی لوڈشیڈنگ کے نذر ہوجاتا ہے۔صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،پاورپلانٹ کی جلد مرمت اور عوام کو ذہنی اذیت سے بچایا جائے۔