گلوکارہ میشا شفیع نے بالآخرگلوکار علی ظفر کی جانب سے بھجوائے گئے ایک ارب ہرجانے کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں، کسی صورت واپس نہیں لوں گی‘ گلوکارہ کا لیگل نوٹس کا جواب

ہفتہ مئی 22:55

گلوکارہ میشا شفیع نے بالآخرگلوکار علی ظفر کی جانب سے بھجوائے گئے ایک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) گلوکارہ میشا شفیع نے بالا آخرگلوکار علی ظفر کی جانب سے بھجوائے گئے ایک ارب ہرجانے کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا، کہتی ہیں کہ علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں، کسی صورت واپس نہیں لوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے لیگل نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں کسی صورت واپس نہیں لوں گی، عدالت آجائیں، سب ثابت ہو جائے گا،پہلے اس لیے خاموش تھی کہ بہت گھبرائی ہوئی تھی اور اس صدمے سے باہر نہیں نکل پا رہی تھی، علی ظفر پر عائد کیے جانے والے الزامات کے پیچھے کوئی ساز ش نہیںمیشا شفیع کا مزید کہنا تھا کہ اگر علی ظفر نے اپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیںنوٹس میں علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچامیشا شفیع کا نوٹس معروف قانون دان حنا جیلانی کی جانب سے آیا اور اب علی ظفر کے وکلا کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں یہ بھی جلد ہی پتہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :