لاہور، نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کیلئے کلمہ چوک پر دھرنا دے ،میٹرو بس سروس بند کر دی گئی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) نابینا افراد نے مطالبات کی منظوری کے لئے کلمہ چوک پر دھرنا دے دیا‘دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بند کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپورروڈ کے علاقے کلمہ چوک میں میٹرو ٹریک پر نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا،دھرنے اوراحتجاج سے میٹرو بس سروس معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نابینا افراد نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے اورسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ 2فیصد کی بجائے 5فیصد کیا جائے۔احتجاج کے باعث کینال روڈ ، فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔