سانحے 12مئی پر سوگ ، چکوال ، تلہ گنگ ،چوآسیدنشاہ کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال

ہفتہ 12 مئی 2018 23:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) کراچی میں سانحہ 12مئی کو 11سال مکمل ہونے پر وکلاء برادری کا سانحے کے سوگ میں چکوال ، تلہ گنگ اور چوآسیدنشاہ کی عدالتوں سے بائیکاٹ ، مکمل ہڑتال رہی ، کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز علاقے سے آئے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ضیغم عباس، سیکرٹری ملک زعفران ذوالفی اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ملک نے سانحہ 12مئی کی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :