گندم خریداری مرکز نورشاہ میں گندم خریداری کا 8ہزار میٹرک ٹن کا ہد ف مقررہ مدت کے دوران حاصل کر لیا جائیگا

متعلقہ انچارج کی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو بریفنگ

ہفتہ 12 مئی 2018 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) گندم خریداری مرکز نورشاہ میں گندم خریداری کا 8ہزار میٹرک ٹن کا ہد ف مقررہ مدت کے دوران حاصل کر لیا جائے گا جہاں 1375کسانوں نے باردانہ کے لئے درخواستیں دیںسنٹر پر روزانہ 20سی30زمیندار گندم فروخت کرنے کے لئے آتے ہیں جن سے کم سے کم وقت میں تمام ضروری کاروائی کر کے گندم مقررہ 13سو روپے فی من کے حساب سے خریدی جا رہی ہے یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو سنٹر کے دورے کے دوران سنٹر انچار ج نے بتائی کمشنر نے سنٹر پر موجود زمینداروں سے گندم خریداری عمل کے بارے میں دریافت کیا جنہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم کے تحت گندم خریداری کا عمل مکمل طور پر شفاف طریقے سے جاری ہے اور انہیں سنٹروں پر عملے کی لوٹ کھسوٹ سے نجات مل گئی ہے انہوں نے فی ایکٹر 8بوری باردانہ کو کم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اسے دوبارہ 10بوری فی ایکٹر کیا جائے جس پر کمشنر علی بہادرقاضی نے یقین دلایا کہ اس مطالبے کو صوبائی حکومت سے اٹھایا جائے گا تا کہ کسانوں کی مزید گندم خریدی جا سکے انہوںنے خریداری مہم کے دوران کمی کی شرح اور وزن کرنے کا عمل بھی دیکھا او رکسانوں سے آرا لیں جنہوں نے تمام عمل پر اطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :