ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی

31مئی سے قبل 35 ارب روپے کے جاری شدہ ریفنڈ کے پیمنٹ آرڈرز کی ادائیگی کر دی جائے گی کارٹن اور پولیسٹر یارن پر برآمدی ڈیوٹی کی واپسی کے سلسلے میں سوموار کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندگان ملاقات کریںگے وزراء مملکت کا پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 23:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وزیر مملکت برا ئے خزانہ رانا افضل خا ن،وزیر مملکت بجلی و پا نی چوہدری عابد شیر علی وفا قی وزیر مملکت کامرس و ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اِس سلسلے میں 31مئی سے قبل 35 ارب روپے کے جاری شدہ ریفنڈ کے پیمنٹ آرڈرز کی ادائیگی کر دی جائے گی مزید براں کارٹن اور پولیسٹر یارن پر برآمدی ڈیوٹی کی واپسی کے سلسلے میں سوموار کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندگان ملاقات کریں گے انا محمد افضل خاں نے کہا کہ حکومت بہت جلد نیا ٹیکسٹائل پیکج دے رہی ہے جس کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مراعات دی جائیں گی حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ M3انڈسٹریل سٹیٹ نے 45ایکڑ پر نیا اور جدید ایکسپو سنٹر تعمیر کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ یہ آئندہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا چوہدری عابل شیر علی نے کہا کہ صنعتوں کو مسلسل اوربِلا تعطل بجلی مہیا کی جارہی ہے جبکہ اِس کی قیمتوں میں کمی کابھی از سرِنوع جائزہ لیا جارہا ہے وہ گز شتہ روز پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل میاں نعیم احمد ، چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ کاٹن اور پولیسٹر یارن کی درآمد پر ڈیوٹی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے اور یہ صنعتوں کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے اٴْنہوں نے کہا کہ ملک کیلئے قیمتی ذرِمبادلہ کمانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو عزت دو انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں ٹیکسٹائل صنعتکاروں کو مراعات دی جارہی ہے لیکن پاکستان میں اضافی ڈیوٹی لگا کر کاروبار تباہ کیا جارہا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ روزگار سے محروم ہو جائیں گے حکومت ہماری اور بھارتی صنعتکاروں کی پیداواری لاگت کا جائزہ لے اندازہ ہوجائے گا ہم کس مشکل میں ہیں حکومت پہلے سے عائد شدہ ڈیوٹی کو بھی ختم کرے انکا کہنا تھا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ 2سال کا معاہدہ کرے اور سپورٹ فراہم کرے تاکہ تسلسل سے ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

3وفاقی وزراء پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کو نیا لولی پوپ دے کر رفو چکر ہو گئے