الیکشن قانون کے مطا بق 5فیصد جنرل نشستوں پر خواتین کو کھڑا کر یں گے،

خلائی مخلوق کو مسلم لیگ ن کے چہرے پسند تو ہم کیا کریں 22کروڑ عوام ہی اب چہرے بدل سکتے ہیں عوام کو جو چہرہ پسند ہو گا اسے منتخب کر لے گی ، عمران الیکشن کیو ں گھبرا رہا ہے وہ کس چا ندنی کے انتظار میں ہے کیا وہ 2ماہ ریکھا کے ساتھ منتر پڑھنا چا ہتا ہتا ہے وزیر مملکت بجلی وپانی عا بد شیر علی کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 23:22

الیکشن قانون کے مطا بق 5فیصد جنرل نشستوں پر خواتین کو کھڑا کر یں گے،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر مملکت بجلی وپانی عا بد شیر علی نے کہا کہ الیکشن قانون کے مطا بق 5فیصد جنرل سیٹوں پر خواتین کو کھڑا کر یں گے خلائی مخلوق کو مسلم لیگ ن کے چہرے پسند تو ہم کیا کریں 22کروڑ عوام ہی اب چہرے بدل سکتے ہیں عوام کو جو چہرہ پسند ہو گا اسے منتخب کر لے گی الیکشن میں خلائی مخلوق کا مقابلہ خدا ئی مخلوق سے ہے عمران الیکشن کیو ں گھبرا رہا ہے وہ کس چا ندنی کے انتظار میں ہے کیا وہ 2ماہ ریکھا کے ساتھ منتر پڑھنا چا ہتا ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام لوٹے جمع کر لیے وہ کیوں نہیں جلسے کر رہا اب وہ عوام سے شرمندہ ہے اس لیے وہ اب ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر منفی سیاست کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے سندھ میں چوروں اور ڈکو?ں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے فریال تا لپور نے سندھ کا کو ئی گھر نہیں چھوڑا ڈا ئن بھی ایک گھر چھوڑ جا تی ہے انہوں نے کہا ملک کے 3دفعہ وزیراعظم رہنے والے محب وطن میاں نواز شریف پر 500ارب روپے بھارت منتقل کر نیکا چیئر مین نیب کا بیان بے بنیاد ہے انہیں معافی مانگ کر مستعفی ہو جا نا چا ہیے وہ بتا ئین انہیں عہدہ زیادہ عزیز ہے یا عزت ایک کا انتخاب کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت الیکشن کروا نے کا پا بند ہے ملک کے عوام کسی قسم کی لیٹ اور کو تا ہی برداشت نہیں کر یںگے۔