احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ،(ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ،ایک شخص کو دیوار کیساتھ لگایا جارہا ہے ‘ وفاقی وزیر قانونمحمود بشیر ورک کی وزیر داخلہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ، (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ،عوام با شعور ہیںاور وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے صحیح فیصلہ کریں گے ۔ وہ ہفتہ کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے مزید کہا کہ احسن اقبال اور ان کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں۔احسن اقبال سیاست کا روشن ستاہ ہیں اور وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ سیاست میں کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ احسن اقبال پر حملہ جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔ یہ اقدام انتخابات سبوتاڑ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ایک شخص کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے لیکن عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔