وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عارف نظامی کو سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 12 مئی 2018 23:24

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عارف نظامی کو سی پی این ای کا صدر منتخب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عارف نظامی کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی این ای کے صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عارف نظامی کی کامیابی سی پی این ای اور ملکی صحافت کیلئے نیک شگون ہے۔