پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم کے تحت قائم41ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے بلاک میں شمولیت خوش آئند ہے، رانا اظہر وقار

ہفتہ 12 مئی 2018 23:24

فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) چیئر مین آل پاکستان پا ور لومز ایسوسی ایشن رانااظہر وقار نے پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم کے تحت قائم41ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے بلاک میں شمولیت کو خوشدآئند اور صنعتی شعبہ کے لیے خوشگوار ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی بلاک میں شمولیت سے ملک میں معاشی استحکام، خوشحالی و ترقی اور ان ممالک سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے ان ممالک کے درمیان ملکی برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے حکومت کو بیرونی اداروں سے مزید قرضوں کے حصول سے بھی نجات مل جائے گی اور ملک میں ان ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :