ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد

ہفتہ مئی 23:24

چنیوٹ۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دریائے چناب پر پر فلڈ موک ایکسرسائز‘ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے ریسکیو 1122 چنیوٹ نے دریائے چناب پر موک ایکسرسائز کی جس میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیورز نے کشتی رانی، تیراکی اور غوطہ خوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا اور وہاں پر بنائی گئی ریسکیو پوسٹ پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ریسکیورز کو پیشہ ورانہ مظاہرے اور عمدہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کسی بھی سانحہ یا سیلاب کی صورتحال میں مکمل طورپر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے اور اس مشق کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کے لئے اداروں کے فوری ریسپانس کو چیک کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسکیو والینٹییرز کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یہ وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف انسانیت کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 چنیوٹ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر احمد افنان، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف رضا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالیاں ڈاکٹر شفقت رحمان، معاز کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے، عرفان احمد ہمایوں ابزرور ,پی ڈی ایم اے، میڈم فرخ رضوان ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفئیر، محکمہ سول ڈیفینس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔