پنجاب کانفرنس میں شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں کی دھوم

چین کے سفیرنے وزیراعلی کی تقریر اور بریفنگ کو متاثر کن قرار دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) چین اور دوسرے ممالک کے سفیرو ںنے اسلام آباد میں پنجاب کانفرنس کے جوابی سیشن میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خدمات کو سراہا-چین کے سفیرنے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان خصوصی طورپر پنجاب کے بارے میں بریفنگ کو متاثر کن قرار دیا-چین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان کو جہاں وسائل کی ضرورت ہوگی چین حاضر ہے -سی پیک میں شراکت کاری دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں-تاجکستان کے سفیر نے وزیراعلی کے ویژن کو خوش کن قرار دیا- افریقی ممالک کے سفیر وں نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر خوشی کا اظہار کیااور معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا-افغانستان کے سفارتی نمائندے نے وزیراعلی شہبازشریف کو شاندار ترقیاتی منصوبوں پر مبارکباد دی-انہوںنے کہاکہ مجھے بار ہا لاہور دیکھنے کا موقع ملا-لاہور واقعی ایک حیران کن شہر میں بدل چکاہی-یورپی ممالک کے سفارتی نمائندوں نے وزیراعلی محمدشہبازشریف سے وزیراعظم بننے کی صورت میں ترجیحات کے بارے میں استفسار کیا -سفارتکا روزیراعلی کی گفتگو کے نوٹس لیتے رہے او رانہو ںنے دلچسپی اورانہماک کے ساتھ ان کا پورا خطاب سنا-آسٹریا کی سفیر نے لاہور کو پاکستان کا کلچرل کیپٹیل قرار دیا -وزیراعلی نے انہیں لاہور کی ثقافتی ورثے کی بحالی اور گریٹر اقبال پارک کے بارے میں بتایا-آسڑیلیا کی ہائی کمشنر نے پنجاب کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو سراہا- تیونس ، سویڈن ،عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سفیروں او ر سفارتی نمائندوں نے حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا -پنجاب کانفرنس میں با رہا’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر بھی ہوتا رہا-